سری نگر، ۱۷؍جون: (بی این ایس) نیشنل کانفرنس کے ایگزیکٹو چیئرمین عمر عبداللہ نے ریاستی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی حکومت ناگپور میں واقع راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ہیڈ کوارٹر سے چلائی جا رہی ہے۔ وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو اس تنظیم سے روزانہ ہدایات ملتی ہے، "آر ایس ایس کے ریموٹ کنٹرول سے محبوبہ حکومت چل رہی ہے۔ اننت ناگ اسمبلی حلقہ میں 22 جون کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے پہلے ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے عمر نے کہا ریاستی حکومت کی باگ ڈور ناگپور میں ہے اور محبوبہ کو آر ایس ایس ہیڈکوارٹر سے روزانہ
ہدایات ملتے ہیں۔ "اننت ناگ سیٹ سے محبوبہ پی ڈی پی کی امیدوار ہیں ۔ سابق وزیر اعلی نے اس ضمنی انتخابات کو کشمیر کے اصولوں "او ناگپور کے اصولوں" کے درمیان کی لڑائی بتائی۔ عمر نے کہا کہ پی ڈی پی کی طرف سے کشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دئے جانے میں محبوبہ سب سے آگے رہی ہیں ۔ عمر نے کہا کہ علیحدگی پسندوں کی گرفتاری اس حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کر رہی ہے ان کو بھی اپنا کام کرنے دیا جائے ان کی وجہ سے کوئی تشدد نہیں ہوتی ہے ۔ عمر نے علیحدگی پسند لیڈر قاضی یاسر کی گرفتاری پر طنز کیا اور کہا کہ ان کو بھی حق ہے کہ وہ لوگوں میں اپنی بات رکھیں۔